ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کی ایوان سے غیر حاضری پروزیراعظم اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو خط لکھ دیا۔
غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری باعث تشویش ہے،20مارچ کو وزارت توانائی ، مواصلات کے وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز غیر حاضر تھے۔
سونا 600روپےمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 18ہزار600روپےتک جا پہنچا
وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان میں نہ آنا پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے،وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی۔
وزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے،وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔
بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کومیچ کے دوران دل کا دورہ
آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے،ڈپٹی اسپیکرغلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں وزیراعظم سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔