حکومتی ملازمین کے حجم میں جلد کمی کی جائے گی،امریکی صدر

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

امریکی صد کا کہنا ہے کہ حکومتی ملازمین کے حجم میں جلد کمی کی جائے گی، عوامی رد عمل جیسا بھی ہو ملازمین کی تعداد میں کمی ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کو تحلیل کرنے اور حکومتی ارکان کو کم کرنے کی تجویز پر بات چیت ہوئی ،امریکا سے نکالے گئے تارکین وطن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

31 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے مجرم افراد کو واپس بھیجا ہے اور آئندہ بھی بھیجیں گے،ہم سنگ دل قاتلوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

محکمہ حکومتی کارکردگی کی پیش کردہ تجاویز پر کام ہوگا،آپ جلد امریکا میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے ،عہدہ سنبھالتے ہی انڈوں کی کمی کے باعث عوام کی تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف ملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتی ہے، خرم دستگیر

میرا انڈوں کی کمی سے کوئی لینا دینا نہیں،ہم پھر بھی انڈوں کی کمی پوری کرنے کے لیے معاہدہ کریں گے،اشیائے خورو نوش اور توانائی کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More