حج آپریشن کا شیڈول جاری، پہلی پرواز یکم مئی 2025 کو روانہ ہو گی۔
وزارت مذہبی امورذرائع کے مطابق پاکستان سے حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، پہلی پروازیکم مئی کو جبکہ آخری 30 مئی 2025 کو روانہ ہوگی۔
سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی
حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے، پی آئی اے، سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے، سال رواں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔