ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اوربڑا کارنامہ

سچ ٹی وی  |  Apr 10, 2025

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More