پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو پشاور کے ریڈ زون میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے چند میٹر کے فاصلے پر سول آفیسر میس کے سامنے سے نامعلوم افراد مبینہ طور پر اٹھا کر لے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے اور مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مقدمہ ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کیا گیا۔
1
ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صنم جاوید کو انصاف دلانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔