متنازع شہریت ترمیمی بل ،مغربی بنگال کے فنکاروں نےمودی کےخلاف تحریک چلادی

جی این این  |  Jan 14, 2020

نئی دہلی : متنازع شہریت بل قانون کوبھارتی ریاست کیرالہ میں چیلنج کردیا گیا ،مغربی بنگال کے14 فنکاروں نے بھی مودی سرکار کےخلاف تحریک چلادی ۔ تفصیلات کےمطابق متنازع شہریت قانون کے خلاف بالی ووڈ کے بڑے نام احتجاج تو دور اس پر بات کرنے سے بھی گبھراتے نظر آئے لیکن  بھارتی ریاست کیرالہ میں فنکار قانون کے خلاف  اس احتجاج میں آواز بلند کرتے نظر آئے ۔حال ہی میں مغربی بنگال کے 14 فنکار وں نے قانون کے خلاف تحریک میں   شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ان فنکاروں میں کونکناسین ، سبایاساچی چکرابورتے، سواستکا مکھرجی ، تلوتاما شوم ، نندنا سین ،دھیرتی مین چیٹر جی ، روپم اسلام سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔نوبل انعام یافتہ امریتا سین بھی مودی کے خلاف سراپااحتجاج ہیں ۔ بھارتی ریاست کیرالہ شہریت ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے  والی  پہلی ریاست ہے۔ بھارت کی کئی مشہورشخصیات اور صحافی جن میں مہیش بھٹ ، پوجا بھٹ راجدیپ سردسائی اوردیگر نے ٹوئٹر کے ذریعے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More