مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش، جرمنی کے کئی شہروں میں چھاپے،متعددگرفتاریاں

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

جرمن پولیس نے مختلف وفاقی ریاستوں میں ایسے مشتبہ مسلم انتہا پسندوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے ، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ملک میں پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے چار جرمن صوبوں میں متعدد املاک پر چھاپے مارے۔ مقصد ان مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لینا تھا، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ ریاست کو خطرے میں ڈال دینے والے سنگین پرتشدد اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔برلن میں ریاستی دفتر استغاثہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایاکہ تلاشیاں ابھی جاری ہیں اور انتہا پسندانہ نظریات کے حامل ایسے افراد، جو مشتبہ چیچن نڑاد دہشت گرد ہیں، تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔یہ چھاپے وفاقی جرمن دارالحکومت برلن کے علاوہ مشرقی ریاستوں برانڈن برگ اور تھیورنگیا اور مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں بھی مارے گئے۔حکام نے ان چھاپوں یا حملوں کے مشتبہ منصوبوں سے متعلق فوری طور پر مزید معلومات فراہم نہیں کیں تاہم کہا کہ یہ تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ پولیس نے برلن شہر کے مشرقی حصے کے ایک مضافاتی علاقے مارسان ہیلرزڈورف میں بھی ایک چھ منزلہ عمارت کی تلاشی لی۔ یہ واضح نہیں کہ وہاں سے کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا۔ برانڈن برگ میں میں بھی چھاپے مارے گئے، جس دوران کم از کم ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن ادارے کے صوبائی دفتر کی ایک ترجمان نے برانڈن برگ میں ان چھاپوں کی تصدیق کرنے سے احتراز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ 'عاملہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More