ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی کی وجوہات سامنے آ گئیں

ہم نیوز  |  Jan 15, 2020

لاہور: سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی کی وجوہات معلوم ہو گئی ہیں، گھریلو مسائل کے باعث وہ پچھلے ایک ماہ سے پریشان تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی نیکوکارہ نے گھریلو جھگڑے کے باعث خودکشی کی ہے، وہ ذاتی مسائل کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے کمرے اور گیٹ پر موجود اہلکاروں کو خالی میگزین والی بندوق دی جاتی تھی، ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی ایک خالی اور ایک بھری میگزین دی جاتی تھی۔

تفصیل پڑھیں :

ایس ایس پی نیکوکارہ  پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) روات کے پرنسپل تھے، اس سے قبل وہ سی ٹی او فیصل آباد اور ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے تھے۔

وہ چنیوٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکریٹری میاں عرفان نیکوکارہ کے بھائی اور چنیوٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ کے رہائشی تھے۔

نیکوکارہ کی خودکشی کے بعد محکمہ پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کی مینٹل پروفائیلنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام افسران و اہلکاروں کے نفسیاتی پروفائلنگ ٹیسٹ کرائے جائیں گے، پنجاب پولیس کے تربیتی اسکولز میں بھی ماہرین نفسیات کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو ایک کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

نفسیاتی پروفائلنگ کا فیصلہ انہی واقعات کے بڑھنے پر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More