حسان نیازی سمیت دس ملزمان وکلا کی عبوری ضمانت میں توسیع

اب تک  |  Jan 15, 2020

لاہور:(15 جنوری 2020) پی آئی سی ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دس ملزمان وکلا کی عبوری ضمانت میں بیس جنوری تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہنگامہ آرائی میں ملوث وکلا کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں ہوئی،جہاں وزیراعظم کے بھانجھے حسان نیازی سمیت دس وکلا جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

آج بیرسٹرحسان نیازی کی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،عدالت کو بتایا گیا کہ حسان نیازی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے،وہ عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو چکے ہیں اوران کی جانب سے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل کے بعد حسان نیازی سمیت دس وکلا کی عبوری ضمانت میں بیس جنوری تک توسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان وکلاکے بھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More