پاکستان میڈیکل کمیشن کا قیام غیر قانونی قرار

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 11, 2020

اسلام آباد — 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا ہے جب کہ برطرف ملازمین کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کو بھی غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے آٹھ جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل کو سنایا۔ کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس موقع پر پی ایم ڈی سی سے نکالے گئے ملازمین کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجودہ تھی جنہوں نے فیصلہ سنتے ہی ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ گزشتہ سال 20 اکتوبر کو صدر عارف علوی کی جانب سے نافذ کیے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے جس کے تحت کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More