کیا آپ ترک صدر ایردوان کو ووٹ دیں گے ، پاکستانیوں کی رائے جانئے

بول نیوز  |  Feb 15, 2020

وزیر اعظم عمران خان کے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے ٹویٹر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے خطاب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے متعلق کہا تھا کہ طیب ایردوان پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اس حد تک پسند کیے جاتے ہیں کہ اگر ایردوان پاکستان سے انتخابات لڑتے ہیں تو ضرور کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعظم کے اس بیان کی روشنی میں بول نیوز نے پاکستانیوں کی رائے جاننے کے لیے ایک پول تیار کیا۔

بول کے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے صارفین سے سوال کیا گیا کہ اگر طیب اردوان پاکستان میں الیکشن میں کھڑے ہوتے ہیں تو کیا آپ ووٹ دیں گے؟؟۔۔ صارفین کو اس پول پر ہاں یا نہیں میں جواب دینا تھا۔پول تشکیل دینے کے کچھ ہی دیر بعد ہی رجب طیب ایردوان کے حق میں ووٹ دینے والوں کی تعداد80 فیصد سے زائد ہوگئی جب کہ انہیں ووٹ دینے سے انکار کرنے والے افراد 20 فیصد سے بھی انتہائی کم رہے ، یہ پول ابھی جاری ہے اور دیکھتے ہیں کہ مقررہ وقت ختم ہونے تک حتمی نتائج کیا رہیں گے۔

 

اگر طیب اردوان پاکستان میں الیکشن میں کھڑے ہوتے ہیں تو کیا آپ ووٹ دیں گے؟؟؟#BOLNews #Turkey #Pakistan #WelcomeErdoganToPakistan #میراپیارپاکستان #Nation #PMImranKhan #PakTurkFriendship

— BOL NETWORK (@BOLNETWORK) February 14, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More