امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی افغان صدر سے ملاقات

نوائے وقت  |  Feb 15, 2020

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے جرمنی کے شہرمیونخ میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کی یہ ملاقات ”انٹرنیشنل سکیورٹی فورم” کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے متعلق اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ”تشدد کی کارروائیوں میں کمی” لانے پر مبنی اس سمجھوتے کا متن اس وقت مذاکرات کی میز پر موجود ہے، اور بعید نہیں کہ اس کا اعلان اختتام ہفتہ کر دیا جائے۔امریکی حکام کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصولی طور پر معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں افغانستان سے خاصی تعداد میں امریکی فوج کے انخلاء کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ مائیک پومپیو اورمارک ایسپر کی صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امریکی قیادت والی بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل سکوٹ مِلر اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی شریک تھے۔امریکی حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ یہ پیش رفت طالبان کے الٹی میٹم کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More