لاہور: سفاری پارک میں شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک

اب تک  |  Feb 26, 2020

لاہور: (26 فروری 2020) سفاری پارک میں شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔ مرنے والے کی شناخت اٹھارہ سالہ بلال کے نام سے ہوئی۔

لاہور سفاری پارک میں اٹھارہ سالہ نوجوان کو شیروں نے ہلاک کردیا۔ فتح سنگھ والا کا رہائشی اٹھارہ سالہ بلال شریف اپنی بھینسوں کیلئے چارہ کاٹنے لاہور سفاری پارک کے جنگل میں داخل ہوا تو شیروں نے اس پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق متوفی بلال دو روز سے لاپتہ تھا اور جائے وقوعہ سے نوجوان کی باقیات ملنے پر یہ تمام معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد بلال کے لواحقین نے زو سفاری کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دفتر کے شیشے توڑ دیئے ہیں۔

شیروں کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں بلال کو پارک کے اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شیروں کے حملے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر لاہور اور سیکریٹری وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More