ویمن ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

اردو نیوز  |  Mar 08, 2020

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انڈیا کی جانب سے ڈیپتی شرما نے سب سے زیادہ 33 رنز سکور کیے جبکہ ویدا کرشنا مورتی نے 19 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں

آپ کے شہر میں خواتین کرکٹرز کی اچھی اکیڈمی کون سی ہے؟

Node ID: 460781

پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ پرفارمرز

Node ID: 463396

یہ شخص برصغیر سے ہوتا تو ’جورو کا غلام‘ کہلاتا: ثانیہ مرزا

Node ID: 463621

سمریتی مندھانا نے 11، ہرمن پریت کور نے چار جبکہ تانیا بھاٹیا اور شفالی ورما نے دو، دو رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے چار، جس جوناسن نے تین جب کہ  صوفی مولینکس، ڈے لیسا کیمنس اور نکولا کیری نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیسا ہیلی نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

بیتھ مونی نے 54  گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگ لیننگ 16، ایشلے گارڈنر دو اور رچل ہینس نے چار رنز سکور کیے۔

انڈیا کی جانب سے ڈیپتی شرما نے دو جبکہ پونم یادیو اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں پانچویں فتح ہے۔

انڈیا کی ویمن ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی (فوٹو: آئی سی سی)انڈیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میگ لیننگ جبکہ انڈیا کی قیادت کے فرائض ہرمن پریت کور نے انجام دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More