پاکستان عنقریب اسمارٹ فون برآمد کرے گا

سماء نیوز  |  Mar 12, 2020

چینی موبائل کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر اپنے اسمارٹ فون کے 49 فیصد پارٹس پاکستان میں بنانے کی تیاری کرلی ہے۔ عنقریب پاکستان اسمارٹ فون برآمد کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے بدھ کو ٹرانسن ٹیکنو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر اللہ والا سے ملاقات کی۔ ٹرنسن ہولڈنگ چینی جبکہ ٹیکنو پاکستانی کمپنی ہے۔ دونوں نے ملکر ٹرانسن ٹیکنو کے نام سے جوائنٹ وینچر شروع کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جوائنٹ وینچر فی الحال سالانہ 30 لاکھ اسمارٹ فون تیار کر رہا ہے جبکہ ایک سال کے اندر یہ مقدار بڑھ کر ایک کروڑ 30 لاکھ ہوجائے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ کمپنی اب اسمارٹ فون برآمد کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور چائنہ سے باہر ان کی سب سے زیادہ بڑی کمپنی پاکستان میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ڈیوائس آئڈنٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے اسمگلنگ کا راستہ روکنے کے سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More