پی ایس ایل: پشاور زلمی کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

اردو نیوز  |  Mar 13, 2020

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 27 واں میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ شائقین کے بغیر جاری ہے۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 155 رنز کا ٹرگٹ دیا ہے۔

اوپنر روحیل نذیر راحت نذیر کی گیند پر 14 رنز بنا کر اور ذیشان اشرف 52 رنز بنا کر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایم ایم علی بغیر کوئی رن بنئے راحت علی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

روی بوپارہ پانچ رنز بنانے کے بعد عامر خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، حماد اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ کپتان شان مسعود 28 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان وہاب ریاض کے مطابق اس میچ میں زلمی کی طرف سے کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی حصہ نہیں لے رہا۔

پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا ٹاکرا ہے۔ پہلے میچ میں سلطانز نے زلمی کو چھ وکٹوں سے مات دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سلطانز نے آٹھ میچز میں سے پانچ جیتے ہیں، جبکہ پشاور زلمی نے نو پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر ہے۔ زلمی نے نو میں سے چار میچز جیتے ہیں۔

مزید پڑھیںسلطانز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 461521ملتان اور کوئٹہ کا میچ بارش کے باعث منسوخNode ID: 464276پی ایس ایل میچز دیکھیں مگر گھر بیٹھ کرNode ID: 464496

 

شیڈول میں تبدیلی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پی ایس ایل  فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور اب ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

 پی سی بی  نے ایونٹ کے  پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں  گے۔

کون سے غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے اردو نیوز کو بتایا کہ آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لیگ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتِ سندھ کی سفارش پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2020 کے آئندہ میچز شائقین کے بغیر منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق آج 13 مارچ جمعے سے ہوگا۔

پی سی بی نے تماشائیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر مکمل عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ایس ایل کا سفر

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں ایک ایسے وقت میں ہوا تھا جب غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکاری تھے۔ اس لیے ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارت کے شہروں شارجہ اور دبئی میں کھیلا گیا تھا۔

پی ایس ایل 2020 میں کُل 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پیتاہم دوسرے ایڈیشن سے ٹورنامنٹ کی بتدریج پاکستان منتقلی کا آغاز ہوا۔ 2017 میں پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

2018 میں ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے تین میچز پاکستان میں ہوئے جن میں دو پلے آف اور فائنل میچ شامل تھے۔ گذشتہ سال پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز پاکستان میں ہوئے۔

پی ایس ایل کا انعام

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020 میں کُل 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

پی ایس ایل فائیو کی فاتح ٹیم کو ایونٹ کی ٹرافی کے ہمراہ پانچ لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جب کہ پی ایس ایل فائیو کی رنراپ ٹیم دو لاکھ ڈالر وصول کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More