کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ ، سعودی حکومت کا ریاض میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

92 نیوز  |  Mar 26, 2020

 ریاض (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق الریاض، مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہو گا۔

ادھر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تیسرے توسیعی منصوبے پر کام بھی روک دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More