ماسک بھجوانے پر مراد علی شاہ کے شکرگزار ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے بچا کے لئے مفید این 95 ماسک بھجوانے پر وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے، ماسک چین کی جانب سے عطیہ کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور این 95 ماسک بھجوانے پر ان سے اظہار تشکرکیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب  حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے،آزمائش کی گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے اورہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پانچ لاکھ میں سے سندھ حکومت صرف دو لاکھ ماسک اپنے پاس رکھے گی، تین لاکھ ماسک پنجاب، خیبرپختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو دیئے جائیں گے۔ باہمی اتحاد ہی سے ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More