کوروناوائرس، عدنان صدیقی نے حفاظتی لباس تیار کرلیا

نوائے وقت  |  Apr 10, 2020

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے  کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈاکٹروں کے لئے سلائی مشین کے ذریعے لباس تیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا آپ کو لباس بنانے کا طریقہ اور ضروری سامان حاصل کرنے کی رہنمائی بھی کر دیں گے کیوں کہ جب میں یہ لباس بنا سکتا ہوں تو آپ پھر آپ بھی بنا سکتے ہیں.عدنان صدیقی نے معروف ڈیزائنر عاصم جوفا کے اقدام کی تعریف کی اور تمام ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More