حکومت کا اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

سماء نیوز  |  May 29, 2020

حکومت نے اندرون ملک پروازیں 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق یکم جون سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک چلائی جانیوالی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، 16 مئی کو عام حالات کے مقابلے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 سے 22 فیصد دی گئی تھی، جسے بڑھا کر 40 سے 45 فیصد کیا جارہا ہے۔

حکومت نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں اضافے، فضائی سفر کیلئے بڑھتے ہوئے عوامی مطالبہ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تمام ایئر پورٹ پر حفظان صحت کی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سبب لوگوں میں پیدا ہونیوالے اعتماد کا مظہر ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا، یہ پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلیں گی۔

اس سے قبل حکومت نے گوادر اور تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی بھی اجازت دیدی ہے، تاہم ان پروازوں کے ذریعے ابتدائی طور پر صرف مسافروں کو پاکستان سے لے جایا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More