پنجاب: کرونا وائرس سے 2 ڈاکٹر جاں بحق

سماء نیوز  |  May 30, 2020

پنجاب میں ایک ہی دن میں 2 ڈاکٹرز کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے فاطمہ میموریل اسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالی خاتون ڈاکٹر کا کرونا ٹیسٹ 20 مئی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کے باعث سوشل سیکیورٹی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ بھی آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

پنجاب میں اب تک 22 ہزار سے زائد کرونا کیسز مثبت آچکے ہیں متاثرین میں 341 ہیلتھ پروفیشنلز ہیں جبکہ صوبے میں 410 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More