کروناسےمتاثرہونےکیلئےمجھےادائیگی نہیں کی گئی، نویدرضا

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

کرونا سے متاثرہ اداکار نویدرضا ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔ اداکار نے کرونا پر یقین نہ رکھنے والوں سے کہا ہے کہ مجھے کسی نےاس میں مبتلا ہونے کے پیسے نہیں دیے۔

گزشتہ دنوں ویڈیو پیغام کے ذریعے اس وائرس سے آگہی اور بچاو کیلئے اقدامات کا بتانے والے نوید رضا کا کہنا ہے “کرونا وجود نہیں رکھتا” کہنے والے یہ سب ختم کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نویدرضا نے لکھا” اگر آپ کو اپنی فیملی یا اطراف کے لوگوں سے ذرا سی بھی محبت ہے تو یہ کہنا بند کریں کہ کرونا کا کوئی وجود ہی نہیں”-

اس وائرس کا خود سامنا کرنے والے اداکار نے اس حوالے سے درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا”آپ کو اندازہ نہیں سانس لینے میں دشواری، جکڑا ہوا سینہ، بخار، پٹھوں میں کھنچاو، مسلسل سردرد، سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہونا، اور نہ ختم ہونے والی تھکن۔۔ یہ سب کتنا مشکل ہے”۔

نوید رضا نے واضح کیا کہ کرونا اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے خوف کے ساتھ ہر صبح نئی علامات لاتا ہے ۔ یہ سب سے بدترین وائرس ہے جس کا سامنا پوری دنیا کر رہی ہے۔

اداکار نے عوام کو ایک بار پھر احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا ” کرونا خطرناک ہے اور اس سے متاثرہونے کیلئے مجھے کسی نے ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ پاگل پن بند کریں ۔۔ گھرپررہیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں”۔

اس سے قبل نوید رضا نے ویڈیو پیغام میں اس وائرس کی علامات بتاتے ہوئے ساتھی اداکاروں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی تھی تاکہ کوئی اور اس وبا سے متاثر نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More