پیٹرولیم مصنوعات کااطمینان بخش ذخیرہ موجود ہے، پی ایس او

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

فوٹو : آن لائن

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

پاکستان میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے، کئی شہروں میں درجنوں پیٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ کپمنی کے پاس فیول کے تسلی بخش ذخائر ہیں اور پاکستان بھر کے تمام فیول اسٹیشن پر معمول کے مطابق ترسیل جاری ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پی ایس اس کے 10 مزید پیٹرول اور ڈیزل کے کارگو رواں ماہ کے دوران کراچی پہنچ جائیں گے، گزشتہ کئی دنوں سے پی ایس او کا مارکیٹ شئیر معمول سے بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پیٹرول کی قلت، پمپس بندپاکستان اسٹیٹ آئل کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پی ایس او کے پاس وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

گزشتہ روز نے دعویٰ کیا تھا کہ آئل کمپنیوں کے پاس صرف 5 روز کا ذؒخیرہ رہ گیا ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے جواب طلب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More