ادیبوں،شاعروں،دانشوروں، فنکاروں اور مصوروں کو سول ایوارڈزدینے کی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہیں: ثمن رائے

نوائے وقت  |  Jun 29, 2020

لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا کہ فنکاروں کی خدمات کا سرکاری سطح پر اعتراف کرنے کیلئے لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے ثقافت وادب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادیبوں،شاعروں،دانشوروں، فنکاروں اور مصوروں کو سول ایوارڈزدینے کی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہیں،جس پر متعلقہ محکمہ مزید کاروائی کررہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے مزید کہا کہ یہ سول ایوارڈ فنکاروں کے لئے نہ صرف عزت واحترام کا باعث بنتے ہیں بلکہ ادب وفن کے شعبے میں نئے آنے والوں کیلئے چراغ راہ کا کام دیتے ہیں۔خیال رہے کہ الحمراء ہر سال اس طرح کی سفارشات روانہ کرتی ہے اور حکومت الحمراء کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے سول ایوارڈ زکا اجراء کرتی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا کہ ملک میں اعلی اقدار کو فروغ دینے معاشرے کے حسن میں اضافہ کرنے اور افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں فنون لطیفہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،جس سے وابستہ افراد کی خدمات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، آرٹسٹ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں،لاہور آرٹس کونسل کی سفارشات پر آرٹسٹوں کو سول ایوارڈ دینا الحمرا کے لئے باعث اعزاز ہے۔ بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More