اسٹیٹ بینک پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کااعلان کردیا

سماء نیوز  |  Jun 29, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2020ء کو نئے مالی سال کے موقع پر بینک تعطیل کا اعلان کردیا، بدھ کو تمام بینکوں میں عام لین دین بند رہے گا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان کے تحت یکم جولائی 2020ء بروز بدھ کو ’’بینک تعطیل‘‘ کے موقع پر تمام بینک عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے وہ اپنے کھاتے کلوز کرسکیں۔

بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام دیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کو نئے مالی سال کے موقع پر تمام بینکوں میں عوامی لین دین مکمل طور پر بند رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More