عاطف اسلم نے انسٹاگرام پرنیاریکارڈ قائم کردیا

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

فائل فوٹو

عاطف اسلم کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی گائیکی اور منفردانداز کی بدولت نہ صرف صرف سرحد پار بلکہ انٹرنیشنل لیول پربھی اپنالوہا منوایا، عاطف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر 5 ملین کا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

پچاس لاکھ فالوورزہونے کے بعد عاطف کا شماران چند پاکستانی سیلیبرٹیز میں ہے جنہیں سوشل میڈیا پراتنی بڑی تعداد میں فالو کیا جاتا ہے۔

گلوکارسوشل میڈیا پر اتنے زیادہ ایکٹو نہیں رہتے اسی لیے ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی ۔

حال ہی معروف بھارتی میوزک پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گانا ” کنا سوہنا” یہ کہتے ہوئے یوٹیوب چینل سے ہٹادیاتھا کہ ہم آئندہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے گانے کو ریلیز یا پروموٹ نہیں کرینگے ،اس کے باوجود بھارت میں بھی گلوکار کیلئے پسندیدگی میں کوئی فرق نہیں آیا، بلکہ ٹوئٹرپرگلوکار کی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹس کے باعث عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

رواں ماہ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ خانہ کعبہ میں اذان دینے کیلئے جو شخص میری سفارش کردے، میں زندگی بھر اس کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا۔فی الحال اداکارہ ایمن خان 65 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پرہیں، جبکہ ماہرہ اور عائزہ خان کو 62 لاکھ مداح فالو کرتے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More