ملک میں سیمنٹ مینو فیکچررز نے 50کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں یکمشت 40روپے اضافہ کر دیا

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر)ملک میں سیمنٹ مینو فیکچررز نے 50کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں یکمشت 40روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی قیمت 460سے 470روپے تھی بڑھ کر 500سے 510روپے ہو گئی ۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں 15روپے تک کمی ہوگئی تھی لیکن سیمنٹ مینوفیکچررز نے 40روپے کا اضافہ کر کے عوام کو سستے سیمنٹ کی سہولت سے محروم کر دیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More