کورونا سے متاثر ہونیوالے ڈاکٹر کا نجی ہسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے کا انکشاف

شمع نیوز  |  Jul 06, 2020

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کرونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کا نجی کلینک چلانے کا انکشاف ہوا جس پر مقامی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کلینک کو سیل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر نجی کلینک چلانے میں مصروف تھا جس پر وفاقی دارالحکومت کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ سروسز نے نوٹس لیا اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ ہیلتھ سروسز کی افسر ڈاکٹر حسن عروج نے بتایا کہ اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں واقع نجی کلینگ پر خفیہ اطلاع ملنےکے بعد چھاپہ مارا گیا۔انہوں نے بتایا

کہ کلینک میں بیٹھے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر گل کے نام سے ہوئی جس کا خود کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کلینک میں صفائی کی صورت حال بھی خراب تھی۔ڈاکٹر حسن کے مطابق کلینک کی انتظامیہ نے چھاپے کے دوران ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور شدید مزاحمت بھی کی۔ نجی کلینک کوسیل کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کی موجودگی میں کلینک پر چھاپہ مارا گیا اور پھر اْسے سیل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More