نئے موبائل فون کیساتھ چارجرمفت نہیں ملے گا یہ اعلان کس معروف کمپنی نےکردیا،جان کرپریشان ہوجائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

کچھ دن پہلے ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 12 میں مفت چارجر نہ دینے پر غور شروع کردیا ہے اور وہ صارفین کو الگ سے خریدنا پڑے گا۔اب کورین سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق سام سنگ بھی اگلے سے سال کچھ ایسا ہی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق فون کے ڈبے سے چارجر کو نکالنے سے کمپنی کو 5 جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے اخراجات میں کچھ کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔کمپنیوں کے خیال میں لوگوں کے پاس پہلے ہی گھروں میں متعدد فعال چارجرز موجود ہوتے ہیں خصوصاً یو ایس بی سی اور لائٹننگ کیبلز بہت زیادہ عام ہیں۔فون کے ڈبوں سے چارجرز کو نکالنے سے سام سنگ اور ایپل کو کتی بچت ہوگی، یہ تو واضح نہیں مگر فون کے دبے ضرور چھوٹے ہوجائیں گے۔ماہرین کے خیال میں اس طرح ماحولیاتی آلودگی کو بھی کسی حد تک کیا جاسکے گا کیونکہ ایسے چارجرز کی تعداد میں کمی آئے گی جن کو لوگ گھروں میں پھینک دیتے ہیں۔مگر یہ اقدام بیشتر صارفین کو پسند نہیں آئے گا کیونکہ کمپنیاں ان سے چارجر کے الگ پیسے لیں گی۔کمپنیوں کے اپنے چارجر کافی مہنگے ہوتے ہیں اور صارفین اس کے نتیجے میں اکثر کم قیمت متبادل کو ترجیح دیتے ہیں۔مگر ان کا معیار ناقص ہونے سے فون کی چارجنگ متاثر ہوتی ہے جبکہ فون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More