پنجاب میں سینما انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ مل گئی

جی این این  |  Jul 11, 2020

لاہور: پنجاب حکومت نے سینما انڈسٹری کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں سینما گھروں پر عائد انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی میں ایک سال کی چھوٹ دے دی ۔ پنجاب ایکسائز اینڈ ڈیوٹی ڈیپارٹمٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے سینما اور فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ، صوبے بھر میں سینما گھروں کو یکم جولائی2020 سے تیس جون 2021تک انٹرٹینمنٹ اور ڈیوٹی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے بننے والے سینما کو تکمیل کے بعد کام کرنے کی تاریخ سے پانچ سال تک انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More