کوروناکے باعث بحران،ایمریٹس کا 9 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

شمع نیوز  |  Jul 12, 2020

ابوظہبی(این این آئی)مشرق وسطی کی ایئرلائن ایمریٹس کے صدر سرٹم کلارک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نو ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی بار دنیا کی سب سے طویل پرواز بھرنے والی ایئرلائن نے بتایا کہ وہ کتنے ملازمین کو گھر بھیجے گی۔اس بحران سے پہلے ایمریٹس میں کامکرنے والوں کی تعداد 60 ہزار تھی۔سر ٹم کلارک کا کہنا تھاکہ ایئرلائن پہلے ہی اپنے عملے کا دسواں حصہ ملازمت سے فارغ کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مزید کچھ ملازمین کو جن کی تعداد تقریبا 15 فیصد بنتی

ہے ملازمت سے فارغ کریں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایئرلائنز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More