نسیم اور شاہین ک ی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے:اظہر علی

نوائے وقت  |  Jul 31, 2020

ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ بولرز پر

مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کو اپنی خوش قسمتی قرار دیدیا ہے۔ دونوں نوجوان فاسٹ بولرز بہت باصلاحیت ہیں اور وہ سہیل خان اور محمد عباس جیسے تجربہ کار بولرز سے بہت فائدہ حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا وسیع تجربہ بھی اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہو رہا ہے۔ بیٹسمین سے بعض اوقات رنز نہیں ہوتے تاہم اسکواڈ میں شامل تمام بیٹسمین نیٹس میں بہترین توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More