آئی سی سی ون ڈے سپرلیگ کا آغاز آج سے ساؤتھمپٹن میں ہورہا ہے

اب تک  |  Aug 01, 2020

دبئی: (30 جولائی 2020) آئی سی سی ون ڈے سپرلیگ کا آغاز آج سے ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اورآئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز سے ہورہاہے۔ون ڈے سپرلیگ ورلڈکپ 2023کاکوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے جس میں بارہ ٹیسٹ ممالک اورکوالیفائرہالینڈسمیت 13ٹیمیں شرکت کریں گی۔ہرٹیم ہوم اوراوے تین میچوں کی چارچارسیریز کھیلیں گی۔

آئی سی سی ون ڈے سپرلیگ کاآغاز آج سے ایجزباؤل گراؤنڈ ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اورآئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز سے ہورہاہے۔ون ڈے لیگ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023کاکوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔

میگاایونٹ سے قبل 12ٹیسٹ ممالک اورکوالیفائرہالینڈ سمیت 13ٹیمیں لیگ میں شرکت کریں گی۔ ہرٹیم 2023ورلڈکپ سے قبل ہوم اوراوے کی بنیاد پرتین تین میچوں پرمبنی چار چار سیریز کھیلے گی۔ فتح کےدواورنامکمل میچ کاایک پوائنٹ ہوگا۔

لیگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ نویں اوردسویں نمبرکی ٹیم کوورلڈکپ کی بقیہ دونشستوں کیلئے چار ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہو گی۔

لیگ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ میں ون ڈے کرکٹ سے دلچسپی میں اضافہ ہوگا اورپرستاروں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More