سعودی عرب :کووِڈ-19 کے 1537 نئے کیسوں کی تشخیص، 1890 مریض صحت یاب

العربیہ  |  Aug 01, 2020

سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1537 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔یہ مئی کے بعد اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔اب مملکت میں کووِڈ-19 کے اب تک تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 277478 ہوگئی ہے۔

سعودی دارالحکومت الریاض میں ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 102 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، مکہ مکرمہ میں 89 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیاہے لیکن سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق ان میں کوئی حاجی شامل نہیں اور تمام حجاج کرام نے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے مناسک حج ادا کیے ہیں۔

حجاج کرام ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کعبۃ اللہ کا طواف کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More