عید الا ضحی پر مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل، نماز عید سے قبل مساجد کو تالے لگادیے

جی این این  |  Aug 02, 2020

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت نے عید کی خوشیاں بھی پھیکی کردیں۔وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا۔ جگہ جگہ ناکہ بندی ہیں ، مساجد میں نمازِ عید اداکرنے کی بھی اجاز ت نہ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیرکی زمین کشمیریوں پر ہی تنگ کردی، عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد کو تالے لگادیے۔ مساجد میں نمازعیدبھی ادا کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ وادی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا۔سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری کے علاوہ خاردارتاریں بھی لگا کر راستے بند کیے گئے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More