کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہو گئی

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہو گئی. انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 20 پیسے ہو گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 64 پیسے رہی یورو کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 197 روپے 41 پیسے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر 68 پیسے کم ہو کر 218 روپے 75 پیسے ہو گئی. انٹر بینک مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 85 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 20 پیسے ہو گئی، یورو دو روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 197 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More