اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرششماہی منافع میں تبدیلی کر دی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوٹیفیکیشن کے تحت اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرششماہی منافع میں کمی ہوئی ہے۔5 لاکھ کےاسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 17500روپےکےبجائے 17000 روپےمنافع ملےگا۔ اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ منافع 6.80 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔ ایک لاکھ روپےکےشارٹ ٹرم سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں کمی ہوئی ہے اور شارٹ ٹرم سیونگ اکاؤنٹس پرسہہ ماہی منافع 1700 روپےسے1530 روپےکردیا گیا ہے۔ قومی بچت اسکیموں میں شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹ پرسالانہ شرح منافع میں اضافہ ہوا اورشرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع بھی بڑھ کر 10.32 فیصد ہوگیا ہے۔ اس سے پہلےان اسکیموں پر منافع کی شرح 9.96 فیصد تھی۔ اس کےعلاوہ 5 لاکھ کے ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع 3170 سے بڑھا کر 3250 روپے کردیا گیا ہے۔ ایک کروڑ روپے کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 6500 روپے ماہانہ منافع ملے گا۔ اس کےعلاوہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پربھی ماہانہ منافع کم کردیا گیا ہے۔5 لاکھ روپے کے بہبود سرٹیفکیٹ پرماہانہ 4300 روپے کے بجائے 4150 روپے ملیں گے۔ اعلامیے کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر نئے شرح منافع کا اطلاق آج سے ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More