فرانس سے غیرقانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ شروع

بول نیوز  |  Aug 08, 2020

فرانس سے غیرقانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ کا  آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے پارلیمنٹ کی ہوم افیئرز کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں کشتیوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد افراد برطانیہ پہنچے۔

دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی کے مطابق حکومت اس بحران سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ روز برطانیہ آنے کی کوشش کرنے والے 235 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More