بھارت میں مسافر طیارے کو حادثہ: طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اب تک  |  Aug 08, 2020

نئی دہلی: (07 اگست 2020) بھارت میں دبئی سے آنے والا ائیرانڈیا کا ایکسپریس طیارہ رن وے سے پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہے۔ حادثے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ طیارے میں موجود 40 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے کیرالہ آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔ طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران  پھسل گیا۔

واقعے میں کئی مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More