سنیما ہال اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیئے گئے

بول نیوز  |  Aug 09, 2020

سنیما ہال اور تھیٹر کھولنے سے متعلق پنجاب بھر میں ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان نے سنیما ہال اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کے سینما اور تھیٹر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

یاد رہے کہ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق تھیٹر یا سینما ہال میں 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی تقریب کا وقت 3 گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے اور ہر شو کے بعد سینما یا تھیٹر کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہو گا۔

دوسری جانب اِن ڈور بند ہالز کی بجائے کھلے اوپن ایئر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے، خود براہِ راست ٹکٹ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خریدیں۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شو کے آغاز پر کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق آگہی اشتہار چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری ہیلتھ محمد عثمان کا جاری کی گئی ہدایت میں مزید کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹرز 40 سے 60 منٹ دورانیے کے شوز آفر کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More