ویڈیوکالنگ ایپ زوم استعمال کرنے والے  افرادکے لیے اہم خبر،ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کی جانے والی معروف ایپ زوم نے اسنیپ چیٹ کی طرح متعدد نئے فلٹرز  ایپ میں شامل کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم میں اسنیپ چیٹ کی طرح بے شمار فلٹرز شامل کیے گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد صارفین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم میں شامل کیے جانے والے یہ تمام فلٹرز 'ورچوئل بیک گراؤنڈ آپشنز' میں موجود ہیں۔دوسری جانب فلٹرز کے علاوہ ایپ میں صارفین کو بہتر دکھانے کے لیے 'اسکن اسموتھ' اور 'لائٹننگ ایڈجسمنٹ' کے آپشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو استعمال کر کے صارف اپنے آپ کو بہتر دکھا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں زوم میں کالنگ کے دوران شور شرابے کی آواز کو دبانے کے لیے 'نوائس سپریشن' فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے آپ اپنے ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں اور دفتری امور آن لائن کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ویڈیو کالنگ ایپ کا استعمال بے حد زیادہ ہوگیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More