میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے , وزیراعظم کے ایک اور اہم ترین کھلاڑی نے کپتان کو بڑا جھٹکا دے ڈالا

سچ ٹی وی  |  Aug 09, 2020

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے اور وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پیریا منگل کو ملاقات کروں گا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بد عنوانی پربات کی تو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور وزارت صنعت و پیداوار کے حکام میرے مخالف ہوگئے اور مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے الزامات لگائے گئے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے پاکستان میں بہتری لانے کے لیے آیا، میری ایک پہچان ہے اور اپنے اوپر ایسے الزامات نہیں لگنے دوں گا، میرے پاس بد عنوانی روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔

گزشتہ دنوں چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے انکشاف کیا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بد عنوانی کا گڑھ ہے اور اس میں حکومتی شخصیات بھی ملوث ہیں جو ان پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔

اس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے ادارے میں بد عنوانی کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا تھا۔ میرے پاس بد عنوانی روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More