سندھ: اسکول فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ہم نیوز  |  Aug 13, 2020

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکول 20 فیصد رعایت کے قانون پر عملدرآمد کرائے۔ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف شکایت درج کروائیں۔

ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی شکایات موصول ہونے پر تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کریں اور حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس جاری کیا تھا جس کی منظوری 15 مئی کو گورنر سندھ نے دی تھی۔ مسودے کے مطابق نجی اسکولوں پر 20 فیصد ٹیوشن فیس کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے جسے کسی اور مد میں یا مخصوص مدت گزرنے کے بعد بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More