وزیر اعظم نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا

نوائے وقت  |  Aug 13, 2020

وزیراعظم عمران خان نے  منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے. کل سے یہ عام عوام کیلئے کھولا جائے گا.وزیراعلیٰ ،گورنرخیرپختونخوا اوروزیردفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود  ہیں۔

افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

  بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More