ٹک ٹاک کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں ہوگی،ٹرمپ

سماء نیوز  |  Sep 11, 2020

بشکریہ یونی ورسل سائٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹِک ٹاک ایپ بند یا فروخت کرنے کی ڈیڈلائن طے شدہ ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یا تو ٹک ٹاک بند ہوجائے گی یا وہ اسے بیچ دیں۔ ٹک ٹاک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی کمپنی ByteDance کی ملکیت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کو 15 ستمبر تک امریکا میں اپنے اثاثے فروخت کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس پر کمپنی نے ٹک ٹاک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر تاحال مناسب خریدار نہ مل سکا۔

اگر 15 ستمبر تک ٹک ٹاک کا خریدار نہیں ملتا تو امریکا میں اس کو بند کردیا جائے گا۔ کچھ عرصہ قبل خبر گردش کر رہی تھی کہ بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ نے ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More