کراچی کی بحالی کيلئےخصوصی کميٹی تشکيل

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

کراچی کی بحالی کيلئےخصوصی کميٹی تشکيل دے دی گئی ہے۔

وزيراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ صوبائی کوآرڈينيشن عملدرآمد کميٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی میں چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری پلاننگ اینڈڈيولپمنٹ ممبرہونگے۔ ان کےعلاوہ کورفائيو کانمائندہ،کمشنر اورايڈمنسٹريٹر کراچی بھی پی سی سی آئی کے رکن ہونگے۔این ڈی ایم اے کا نمائندہ بھی خصوصی کمیٹی کا رکن ہوگا جب کہ وفاقی حکومت کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سیکریٹری بلدیات اورسیکریٹری ٹرانسپورٹ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہےکہ 2 ہفتےقبل وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پرکراچی کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری سمیت کوآرڈينيشن عملدرآمد کميٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

واضح رہےکہ 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےلیے1100ارب روپےکےپیکج کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نےبتایا تھا کہ یہ پیکج وفاق اورصوبائی حکومت نےمل کرترتیب دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت گزارا،اب مسائل حل ہونگے

انھوں نےمزید بتایا تھا کہ سیوریج سسٹم کےلیے بھی 1100 ارب روپے میں رقم رکھی گئی ہے، سالڈ ویسٹ کےلیے بھی پیکج میں رقم موجود ہوگی۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل پر انھوں نے کہا کہ سرکلرریلوے سمیت سڑکوں کے مسائل کے حل کےلیے بھی پیکج میں رقم رکھی گئی ہے۔

وزیراعظم نےکہا تھا کہ کوآرڈینشن کمیٹی کے ذریعےکراچی کےمسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کراچی میں مختلف اداروں کی حدود ہے،پی سی آئی سی کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرزکوایک مقام پر جمع کرنا ہے،سب مل کر کراچی کےمسائل حل کریں گے۔

عمران خان نےکہا کہ امید ہے کہ کراچی کے عوام کے مشکل وقت کا اندازہ ہے،اب مسئلے حل کریں گے۔عمران خان نےبتایا تھا کہ ایک سال میں پہلا فیز اور تین سال میں تمام منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More