حکومت کی مخالفت یا ملک کی ؟۔اپوزیشن ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی رکوانے میں کامیاب ، اہم بل سینیٹ نے مسترد کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  کل قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا انسداد دہشتگردی ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد ہوگیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق منظور کیے جانے والے انسداد دہشت گردی بل کو پیش کیا گیا۔ اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی مخالفت میں ووٹ دیے، بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے جس کے بعد بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تاہم سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق ایک اور کوآپریٹو سوسائٹی بل پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا جب کہ جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More