مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

اب تک  |  Sep 17, 2020

سری نگر: (16 ستمبر 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بھی انتہاپسند مودی کے ناقص انتظامات اور کشمیریوں پر خون کی ہولی کھیل کھیل کر تنگ آگئے۔ضلع پلوامہ میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشی کا گراف جابر اور بے حس مودی کے دورِ حکومت میں اوپر جارہا ہے۔ضلع پلوامہ میں بھارتی فورس کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو کیمپ میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں دو ہزار سات سے اب تک چار سو ستر بھارتی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More