پاکستان : کوروناوائرس کے 545نئے کیسز رپورٹ

نوائے وقت  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 545نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ3 ہزار634 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے6 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار399تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں2 لاکھ 91 ہزار 169 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار66 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31 ہزار808 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک30 لاکھ 56 ہزار795ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار818 ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار41، خیبرپختونخوا میں37 ہزار185، بلوچستان میں 13 ہزار798، اسلام آباد میں 16 ہزار5، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار451 اور گلگت میں 3 ہزار336 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار223 اور سندھ میں 2 ہزار 451 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں79 اور آزاد کشمیر میں66 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More