ایف آئی اےاور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

جی این این  |  Sep 19, 2020

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوگیا، فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا ، ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فیس بک انتظامیہ سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت فیس بُک انتظامیہ سائبر کرائم ونگ کے ساتھ ڈیٹا شئیر کرے گی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے سائبرکرائم کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی پالیسی کے تحت رابطے کی حامی بھر لی جبکہ سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کرلیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More